favorite
close
bekwtrust.org /urdu
ٹرسٹ

مخلوقِ خدا کی فلاح و بہبودی کے لئے با با احسان اﷲ خان وارثی نے ایک ٹرسٹ بابا احسان اﷲ خان وارثی ٹرسٹٗ کی بنیاد رکھی اور اِس ٹرسٹ کو ظلع چِتّور ، آندھرا پردیش کے مہکمہ رجسٹرار میں رجسٹر کرایا۔ خلق کی آسائش اور ذیادہ سے ذیادہ فیض پہچانے کے لئے باباجان نے ہندوستان کی ۵ مختلف ریاستوں میں (جن کے پتہ کونٹیک پیج میں دیئےگئے ہیں) برانچ ٹرسٹ قائم کئے۔


روز مرہ کی عبادتوں کے ساتھ ساتھ ہر انگریزی مہینے کی ۲۴ ( کچھ برانچ ٹرسٹوں میں ۲۵ ) تاریخ کومریدین اور ضائرین جمع ہو کر مجموعی طور پر عبادت کرتے ہیں۔


ہر سال صدر برانچ ٹرسٹ اور باقی برانچ ٹرسٹوں پر مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان میڈیکل کیمپس کے ذریئے مفت چیک اپ ، جانچ اور مفت دوائیں تقسیم کی جاتی ہیں۔ بابا احسان ﷲ خان وارثی ٹرسٹ نے وارثی ویلفیر فنڈ قائم کیا ہے۔ جس کے ذرئعے غریب اور مستحق مریدوں کی معاشی امداد کی جاتی ہے۔


ہر سال صدر برانچ ٹرسٹ مدن پلّی پر سالانہ عرس کا اہتمام ۲۲ جنوری سے ۲۵ جنوری تک کیا جاتا ہے۔ دنیا کے کونے کونے سے ہر قوم و ملت کے لوگ اس عرس میں شرکت کے لئے جمع ہوتے ہیں۔ تمام ضائرین خواہ کسی قوم ، نسل، مذہب کے ہوں وہ۔ ساتھ کھاتے ہیں۔ ساتھ رہتے ہیں۔ اور ساتھ عبادت کرتے ہیں۔ یہ عرس بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کی ایک مثال ہے۔


بابا احسان ﷲ خان وارثی ٹرسٹ کے چیرمئین، سجّادہ نشین اور جاہ نشین حضرت بابا نصیب اﷲ خان وارثی قوم کی روہانی ، سماجی اور معاشی طور سے فلاح و بہبودی کے کام میں مصروف ہیں اور ٹرسٹ اپنے مقصد یعنی’خدمتِ خلق ہی خدمتِ خدا ہے‘ کی طرف گامزن ہے۔